Featured Post

Auart VS Mard

تحریر: رضوان حسن  مکالمہ  عورت : عورت ماں ہے  مرد : مرد باپ ہے  عورت : عورت بیوی ہے  مرد :  مرد پڑوسی ہے  عورت : عورت ہر...

Tuesday, November 20, 2018

Auart VS Mard


تحریر: رضوان حسن 

مکالمہ 

عورت : عورت ماں ہے 
مرد : مرد باپ ہے 
عورت : عورت بیوی ہے 
مرد :  مرد پڑوسی ہے 
عورت : عورت ہر عمر میں لڑکی ہے 
مرد : مرد شروع سے ہی ٹھرکی ہے 
عورت : دیکھا دیکھا مردوں کی خصلت عورت پردے میں بھی ہو تو اس کو نہیں چھوڑتے کہ اس کے ہاتھ دکھ جائیں پاؤں دکھ جائیں
مرد : رہنے دو پردے تو ہم کھڑکیوں پہ ڈالتے ہیں ، اور بات سنو تم تیارکس کے لئیے ہوتی ہو ہم مردوں کے لئیے ہم مرد نہ ہوں تو تمہارے میک میں لتھڑے منہ کی تعریف کون کرے گا 
عورت ٖ: میری طرح کی عورتوں کو میک اپ کی ضرورت نہیں پڑتی نیچرل    بیوٹی جن پہ لائین مارنا ہے تم مردوں کی ڈیوٹی 
مرد : بڑی نیچرل بیوٹی ذرا منہ دحوکے آؤ اندر سے جونی لیور نکلے گا 
عورت : ہاں تو خود کون سے ہینڈسم ہو حقے جیسا منہ ہے 
مرد : میرا منہ حقے جیسا ہے ؟ ؟ چلو پحر دو چار کش ہی مار لو 
عورت : میرے ساتح فضول باتیں مت کرنا 
مرد : ہاں تم تو جیسے ادھر درس دے رہی ہواتنی دیر ہوگئ تمہاری عورت عورت عورت کی سی ڈی پھنسی ہوئی ہے 
عورت : ارے جاؤ تم مرد ہم عورتوں کی اداؤں پہ مرتے ہو اور میری تو ہر ایک سانس کے ساتھ ایک بندہ مرجاتا ہے 
مرد : تو تم کوئی اچھا ٹوتھ پیسٹ کیوں نہیں استعمال کرتیں 
عورت : اے ہیلو مجحے کیا سمجھ رہے ہو میں اٹھارہ سال کی تھی پورے محلے میں ایمرجنسی نافذ ہوگئی تھی لڑکے اب بھی مجھ پہ مرتے ہیں 
مرد : تم عورتوں کی یہی غلط فہمی ہے ہر عورت سمجھتی ہے وہ انتہائی خوبصورت ہے تم ایک مہنیہ تھریڈنگ نہ کرو تو اتنی بڑی داڑھی نکل آئے پھر تم کسی چھوٹی سی مسجد میں جمعہ بھی پڑھا سکتی ہو 
عورت : یہ مت بھولو کہ مرنے کے بعد مرد کو جنت میں ہم جیسی بیویاں ہی دوبارہ ملیں گی 
مرد : یہ مت بھولو کہ مرد کو ساتح میں ستر ستر حوریں بھی ملیں گی جل جل کے مر جانا تم لوگ 
عورت : ارے جاؤ تم لوگوں کو تو کوئی فیس بک پہ منہ نہیں لگاتا تم ایک ہفتے بعد اپنا اکاؤنٹ چیک کرو صرف دو نوٹس آتے ہیں اور ہم جب اپنا اکاؤنٹ چیک کرتے ہیں تو نوے میسج ساتھ میں ستر فرینڈ ریکوئیسٹ 
مرد : ارے جاؤ مرد چاند پہ بھی چلا جائے بے چارہ یادگار کے لئے ایک آدھ فوٹو لے لیتا ہے عورتیں باتھ روم جاتی ہیں پینتس فوٹو لے لیتی ہیں اپنی
عورت : تم مرد بلو ٹوتھ کی طرح ہوتے ہو ہم سے کنکٹ تو ہوجاتے ہو مگر ہم جیسے ہی تھوڑا دور گئیں دوسری ڈیوائس سرچ کرنے لگتے ہو
مرد :  اور تم عورتیں وائی فائی کی طرح ہوتی ہو اپنی قریبی ڈیوائس کو دیکھتی ہو اور سب سے مضبوط سگنل والے سے کنکٹ ہوجاتی ہو
عورت : مرد فلور ٹائیل کی طرح ہوتے ہیں ہم انہیں اپنی مرضی سے بچھا کر ان پہ چل سکتے ہیں 
مرد : ارے جاؤ تم عورتیں اتنی زبان دراز ہوتی ہو عورت کی زبان دیکھ کر ہی بم بنانے کا خیال آیا تھا، ایک بم سے اتنی تباہی نہیں پھیلتی جتنی ایک عورت کی زبان سے پھیلتی ہے 
عورت : بالکل غلط ارے عورت کی زبان سے تو محبت کے نغمے پھوٹتے ہیں 
مرد : اور زبان درازی سے لاکھوں کے دل ٹوٹتے ہیں 
عورت : عورت وفا کا پیکر ہوتی ہے 
مرد :  تو مرد کون سا ووڈی ووڈ پیکر ہوتا ہے مرد بھی بڑا با وفا ہوتا ہے
عورت : آخر تم مرد ہم عورتوں کے اتنا خلاف کیوں ہو 
مرد : ہم عورتوں کے خلاف نہیں بس عورتیں خوبصورت ہوں اور دوسروں کی ہوں
عورت : ہاں یہی تو دوسروں کی عورتوں پہ نظر رکھتے ہو ارے اپنی عورت کی قدر کرنا سیکھو 
مرد : کیا قدر کریں اس نے ایٹم بم ایجاد کیا ہے ؟ 
عورت : دیکھو زیادہ میرے منہ لگنے کی ضرورت نہیں 
مرد : ارے تمہارے منہ تمہاری لپ اسٹک نہیں لگتی میں جارہا ہوں کام سے
عورت : اللہ کرے تم کام سے ہی چلے جاؤ اور لوگ کہیں گیا کام سے ہونہہ
  



Laughter is the best medicine and I'm the Doctor

 

·       The Burnt Ears
One day a man was going on the street. He met a man who asked him what had happened to his ears as both ears covered with bandages.
He said: "I was ironing my clothes when the phone bell rang. Instead of picking up the phone, i pick up the iron, so i burnt my ear."
The man asked "So what happened to your other ear?"
He said " same stupid guy call me again"